فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ملک گیر ’’تربیتی نشست‘‘ کا انعقاد، مرکز القادسیہ چوبرجی میں منعقدہ دو روزہ تربیتی نشست میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر سے سینکڑوں خدمت خلق کے ضلعی و تحصیلی مسؤلین کے ساتھ ایمبولینس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، ڈسپنسرز، بلڈڈونر سوسائٹیز کے ممبرز اور FIF کے دیگر شعبوں سے منسلک رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حادثات اور قدرتی آفات میں ایمرجنسی اینڈ ریسکیو آپریشن، فوری طبی امداد، فائر فائٹنگ، واٹر ریسکیو، فرسٹ ایڈ، ایمبولینس سروس، ڈاکٹر مریض ریلیشن شپ کے حوالے سے لیکچرز دیئے گئے اور ان شعبوں
سے وابستہ ماہرین نے اپنے تجربات کی روشنی میں ملٹی میڈیا بریفنگ دیں جبکہ دینی و اصلاحی دروس بھی ہوئے۔

نشست سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، حافظ عبدالماجد سلفی، ڈاکٹر احمد داؤد، مفتی حافظ محمد قاسم، شاہد محمود، محمد عدنان، ڈاکٹر ناصر ہمدانی، ڈاکٹر حسین، ڈاکٹر عبدالطیف اور قاری عطا الرحمن نے لیکچرز دیئے۔ دوسرے روز ابوذر مفتی محمد سعید، علی عمران شاہین، عبداللہ شمس، حارث ڈار و دیگر نے خطابات کئے۔ تربیتی نشست میں شریک امدادی رضاکاروں سے تکنیکی لیکچرز کا پریکٹیکل بھی کروایا گیا۔

بعدازاں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں فلاح انسانیت کے لئے جاری طبی و فلاحی پروجیکٹس کو مزید منظم کریں گے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ دکھی اور مستحق لوگوں کی پریشانیوں اور مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ نیز علاقوں میں تکنیکی ورکشاپس بھی منعقد کروائی جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top