مقبوضہ کشمیر میں سخت سردی کے باوجود حیران کن طور پر زبردست معرکے جاری ہیں اس وقت شمالی کشمیر کے جنگلات میں ہزاروں بھارتی فوجی سخت سردی اور برف باری میں دھکے کھا رہے ہیں جن کی بڑی تعداد بیمار پڑ گئی ان فوجیوں کو مجاہدین کی تلاش میں بھیجا گیا ہے۔

بھارت کے دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کشمیر کے جنگی جنگلوں کو پولیس فورسز نے محاصرے میں لے کر مجاہدین کو قابو کرنے کیلئے تلاشی کارروائی شروع کی ہے اور اس دوران جنگلوں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو جنگلوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگلوں میں پانچ سے زیادہ عسکریت پسندوں کے چھپے بیٹھنے کے امکانات موجود ہیں جنہیں سرینڈر کرنے یا فوج کے ساتھ لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دفاع ذرائع کے مطابق مجاہدین بار بار پولیس و فورسز پر وقفے وقفے سے گولیاں چلا کر ان کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ جنگلوں میں آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے وہ کھانے پکانے اور اپنے رہائشی مکانوں میں گرمی دستیاب رکھنے کیلئے جنگلوں سے ایندھن بھی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔


0 comments:

Post a Comment

 
Top