فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان کی جانب سے کشمیری مہاجرین، بلوچستان کے زلزلہ زدگان اور دیگر مستحقین کے لئے 25 لاکھ روپے مالیت کے پانچ ہزار ان سلے گرم ملبوسات روانہ کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان کی طرف سے بلوچستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر گرم ملبوسات پر مشتمل ایک بڑی امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہے جس میں پانچ ہزار ان سلے مردانہ، زنانہ اور بچپگانہ سوٹ شامل ہے جن کی مالیت 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ ملبوسات آزاد کشمیر کے کشمیری مہاجرین کے کیمپوں اور بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار خود تقسیم کریں گے۔ اس حوالے سے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی رضاکاروں کی ایک اور ٹیم بھی روانہ کردی گئی ہے۔ جو علاقوں میں سروے کر کے یہ ملبوسات مستحقین میں تقسیم کرے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top