لاہور- امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جموں جیل میں پاکستانی شہری کو قتل کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا۔ بھارت پاکستانی قیدیوں کی لاشیں بھیج رہا ہے اور حکومت پاکستان اس سے دوستی و تجارت اور بجلی خریدنے کے معاہدات کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب ادھورا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جموں جیل میں پاکستانی نوجوان شوکت علی کے قتل سے بھارت کا مذموم چہرہ ایک بار پھر کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ہم شروع دن سے کہتے آرہے ہیں کہ بھارت کے زیر انتظام جیلوں میں قید پاکستانی سخت خطرات سے دوچار ہیں اور انہیں کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کو حالیہ واقعہ پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا ے سامنے بے نقاب کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میںمسلمانوں کی جان و مال، عزت،املاک کچھ بھی محفوظ نہیں ہے ۔ انڈیا نے وطن عزیزپاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیااور ہمیشہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی جیلوں میں مسلمان قیدیوں پر حملے اسلام، پاکستان اور مسلمان دشمنی میں کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو بیرونی قوتوں کے دباﺅ سے نکلنا چاہیے اور آزاد خارجہ پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔ اس کے بغیر پاکستان کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے۔پاکستانی قوم بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنانے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top