انٹرنیٹ ذرائع ابلاغ کی جدید اورتیز ترین شکل ہے۔ جس کا استعمال ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے۔ شاید ہی کوئی انٹرنیٹ صارف فیس بک، ٹیوٹیر، انسٹاگرام اور گوگل پلس وغیرہ جیسے ناموں سے ناواقف ہو۔ سماجی رابطوں کی ان ویب سائٹس کو عرف عام میں سوشل میڈیا کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال اور مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال مختلف کمیونٹیوں کی طرف سے اپنے نظریات کی ترویج کے لیے بڑھتا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فحاشی و عریانیت کا پھیلاؤ بھی اس کے ذریعے کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ انڑنیٹ اور خصوصا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والے اس بگاڑ کا مقابلہ کرنے کے لیے جماعۃ الدعوۃ کی سائبر ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جماعۃ الدعوۃ کی سائبر ٹیم پاکستان کے ہر علاقہ میں جاکر اس کے متعلق معلومات کی فراہمی اور صحیح استعمال کے متعلق ملٹی میڈیا بریفینگز و ورکشاپس کا انعقاد بھی کر رہی ہیں۔

اسی سلسلہ کی کچھ ورکشاپس سکھر، میرپورخاص اور حیدرآباد میں منعقد ہوئیں۔ جس میں طلباء، اساتذہ اور عمومی انٹرنیٹ صارفین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ جماعۃ الدعوۃ سائبر ٹیم کے مرکزی رابطہ وتنظیم کے ذمہ دار عبدالرقیب نے ان ورکشاپس میں ملٹی میڈیا لیکچرز دئیے۔ ہماری زندگی میں تیزی سے جگہ بنانے والے سوشل میڈیا کے مشنری استعمال پر تفصیلاََ روشنی ڈالی۔ انہوں نے اغیار کی جانب سے اس کے اسلام مخالف استعمال کے سدباب پر بھی تفصیلا گفتگو کی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے منظم انداز میں مثبت استعمال کے متعلق بھی تفصیلا روشنی ڈالی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top