امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ افضل گورو کو پھانسی دیکر عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیری گئیں۔مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔ہماری زراعت و صنعت بھی کشمیر سے وابستہ ہے۔ ہمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا پڑے گی۔پاکستانی قوم بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔گورو کی پھانسی کے سلسلہ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر دیوار برہمن کی تعمیر کے اعلان پر خاموشی درست نہیں۔جامع مسجد القادسیہ میں کارکنان کی تربیتی نشست سے جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی،مولانا نصر جاوید، مولانا ابو الہاشم اور مولانا محمد ادریس فاروقی نے خطاب کیا۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی حکومت پاکستان کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے۔ کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ کشمیری مسلمان پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاںکھارہے ہیں تو پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے اسی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وابستہ ہے ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی غاصب بھارت سے آزادی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان میں ہر صورت بد امنی چاہتی ہیں۔منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ ‘ سنی جھگڑے اور علاقائیت کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ نائن الیون کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کئے ۔پاکستان کو صومالیہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔امریکہ کی واپسی کی خبروں پر انڈیا سخت خوف اور پریشانی میں مبتلا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی جانب سے بھرپور احتجاجی کے باوجود افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی واپس نہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ حریت پسند کشمیریوں سے کس قدر خوفزد ہ ہے۔ آج ایک بار پھر جب پوری کشمیری قوم افضل گورو اور مقبول بٹ کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے تین روزہ ہڑتال اور بھرپور احتجاج کررہی ہے۔ ہم انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں اورصاف طور پر کہتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اس خطہ میں ایک نئی صورتحال رونما ہو گی۔ آنے والے دنوں میں اللہ تعالیٰ پاکستان کو بڑا کردار دینے والا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج یہ باتیں اتحادیوں کو برداشت نہیں ہورہیں۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ملک ہے۔ اللہ کے مخلص بندوںنے جو قربانیاں پیش کی ہیں اللہ انہیں ضائع نہیں کرے گا۔انہوںنے کہاکہ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے پوری قوم کا ایک موقف ہونا چاہیے۔فرقہ واریت اور شیعہ ‘سنی کے لڑائی جھگڑے ختم کئے جائیں۔ملک بھر میں وہی ماحول اور جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھے۔ہم نے سب کو متحد کرنا ہے۔ علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بیرونی قوتوں کی تدبیریں ناکام ہوں گی تو ان شاءاللہ پاکستان کے مسئلے حل ہوں گے اوردشمنوں کو کوئی راستہ نہیں ملے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top