لاہور- جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ
اور نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنے کیلئے ملک گ تحریک جاری رکھیں گے۔ 23مارچ کو لاہور سمیت پورے ملک میں تاریخی نظریہ پاکستان مارچ ہوں گے۔
وطن عزیز کو سیکولربنانے کی کوششیں قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والا ملک ہے۔اس میں فیصلے اسلامی شریعت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جانے چاہئیں لیکن ان باتوں کی جانب توجہ نہیں دی گئی جس کا نتیجہ آج ملک میں بدامنی، تخریب کاری و دہشت گردی کی صورت میں پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے دوستی و تجارت اور بجلی خریدنے کے معاہدات انڈیا کو شہہ دینے کے مترادف ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ وہ کل بھی پاکستان کا دشمن تھا اور آج بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام دشمنوں قوتوںنے وطن عزیزپاکستان کو خصوصی ٹارگٹ بنارکھا ہے۔منظم منصوبہ بندی کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے۔علماءکرام قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں اور انہیں قرآن و سنت پر متحد کرنے کی کوشش کریں۔ فرقہ ورایت ختم کر کے کتاب و سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے پوری قوم کا ایک موقف ہونا چاہیے۔ملک بھر میں وہی ماحول اور جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھے۔ہم نے سب کو متحد کرنا ہے۔ علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بیرونی قوتوں کی تدبیریں ناکام ہوں گی تو ان شاءاللہ پاکستان کے مسئلے حل ہوں گے اوردشمنوں کو کوئی راستہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940ءکو مینار پاکستان پر دوقومی نظریہ کی بنیا دپر الگ ملک پاکستان بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس لئے موجودہ حالات کے تناظر میں ہم نے مینار پاکستان سے ہی نظریہ پاکستان مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ دس بجے لاہور اوراس کے گردونواح سے مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرا د مینار پاکستان جمع ہوں گے اور پھر مسجد شہداءمال روڈ کی جانب بڑا نظریہ پاکستان مارچ کیاجائے گاجہاں سہ پہر تین بجے ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top